ایسوسی ایشن آف مشتاقان نور

ایسوسی ایشن آف مشتاقانِ نور (امن)نے تعلیمات محمد و آل محمد علیہم السلام کی روشنی میں بچوں کی تربیت کے لئے کلاسز کا ایسا نظام روشناس کروایا ہے جو امام محمد باقر (ع) کی سیرت سے متاثر ہو کر قائم کی گئی ہیں۔ امام محمد باقر (ع) نے اسی طرح کی کلاسز کے ذریعے لوگوں میں اسلامی معارف عام کئے اور شاگردوں کی تربیت کے بعد انہیں دور دراز علاقوں میں بھیجاتاکہ وہ بھی درست عقائد لوگوں تک پہنچائیں ۔

 

سیکنڈری کلاس

پرائمری کلاس مکمل کرنے کے بعد سیکنڈری کلاسز تقریباً 8 سے 10 سال تک چلتی ہیں جہاں طلباء کو ان کی ذمّہ داریوں کے بارے میں تعلیم دی جاتی ہے۔ وہ ترجمے کے ساتھ قرآن اور حدیث کو بہتر طریقے سے سمجھنا سیکھتے ہیں کیونکہ حدیث ثقلین میں نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے انہی دو سے متمسک رہنے کی تاکید فرمائی ہے۔ یہاں طلباء زندگی کو اس طرح گذارنا سیکھتے ہیں جس طرح اللہ ہم سے چاہتا ہے۔

پرائمری کلاسز

پرائمری کلاسیں طالب علموں کی تعارفی کلاسز مکمل کرنے کے بعد شروع ہوتی ہیں اور ان کا دورانیہ تقریباً 4 سے 5 سال کا ہے۔ پرائمری کلاسیں بھی ہفتے میں ایک بار 3 گھنٹے کے لیے ہوتی ہیں۔ ان کلاسوں میں بچے قرآن کو تجوید کے ساتھ سمجھ کے پڑھنا سیکھتے ہیں۔ عقاید اسلامی کی تعلیم حاصل کرتے ہیں۔ اور تاریخ اسلام میں معصومین علیہم السلام کی حیات طیبہ سے آگاہی جبکہ احکام میں روز مرہ کے ضروری مسائل کو پڑھتے ہیں۔

تعارفی کلاس

یہ تعارفی کلاسیں 12 تا 15 سال کے بچوں کے لیے ہفتے میں ایک دن 2 گھنٹے کے لیے بچوں کی رہائش کے قریب ہوتی ہیں۔ ان کلاسوں کے اساتذہ بھی انہی کلاسوں کے تربیت یافتہ ہوتے ہیں۔ ان کلاسوں میں بچوں کو یہ مضامین پڑھائے جاتے ہیں: 1. قرآنی قائدہ۔ 2. احکامات (توضیح المسائل), 3. عقائد، اور 4. اخلاق، اس میں انبیاء اور آئمہ علیہم السلام کی مقدس زندگیوں سے اہم اخلاقی واقعات پڑھائے جاتے ہیں۔ یہ سب مضامین بچوں کی عمر، ان کی ضرورت اور ذہنی سطح کے مطابق ہوتے ہیں۔

  • 00Days
  • 00Hours
  • 00Minutes
  • 00Seconds

سوال و جواب کے لیے ہم سے رابطہ کریں
question@mushtaqanenoor.org

(ایسوسی ایشن آف مشتاقان نور (امن
پوسٹ آفس باکس نمبر ۲۵۵۲
.اسلام آباد