ایسوسی ایشن آف مشتاقان نور

ایسوسی ایشن آف مشتاقانِ نور (امن)نے تعلیمات محمد و آل محمد علیہم السلام کی روشنی میں بچوں کی تربیت کے لئے کلاسز کا ایسا نظام روشناس کروایا ہے جو امام محمد باقر (ع) کی سیرت سے متاثر ہو کر قائم کی گئی ہیں۔ امام محمد باقر (ع) نے اسی طرح کی کلاسز کے ذریعے لوگوں میں اسلامی معارف عام کئے اور شاگردوں کی تربیت کے بعد انہیں دور دراز علاقوں میں بھیجاتاکہ وہ بھی درست عقائد لوگوں تک پہنچائیں ۔

حکیم اسلام جناب امیر (ع) فرماتے ہیں

مَا نَحِلَ وَالِدٌ وَّلَدًا نَحلاً اَفضَلُ مِنْ اَدَبٍ حَسَنٍ

کسی باپ کا اپنے بیٹے کے لیے حسن تربیت اور کمال ادب سے بہتر اور کوئی عطیہ نہیں (مستدرک الوسائل جلد ۲ ص ۶۲۵)

چنانچہ اس ذمہ داری کو ادا کرنے کیلئے ہم اپنے لخت جگر کو اچھے سے اچھے سکول میں پڑھاتے، بہاری فیسیں ادا کرتے اور دن رات محنت و مشقت کرتے ہیں مگر کیا یہ سب زحمتیں ہمارے بچوں کو ایک اچھا مؤمن بنا سکتی ہیں؟ نہیں !! کیونکہ ہم نے جس کام پر توجہ دی ہے وہ فقط تعلیم ہے جسکے ذریعہ بچہ ’’ان پڑھ‘‘ سے ’’پڑھا لکھا‘‘ ہو جاتا ہے۔ تو پھر ہماری نسل کی تربیت کون کرے گا؟ اور وہ عظیم فریضہ جو خدا وند متعال نے اپنی سب سے اعلیٰ ہستیوں انبیاء و ائمہ علیم السلام کے سپرد کیا ( انسان بنانا) اس فریضے کو کون ادا کرے گا؟ یہ ایک مشکل سوال ہے مگر جواب دیا جانا ضروری ہے۔
اسی لئے اس کارِعظیم کو سرانجام دینے کے لئے ایسوسی ایشن آف مشتاقانِ نور (امن) وطنِ عزیز کے طول و ارض میں ہفتہ وار دینی کلاسز کا اہتمام کرتی ہے، جہاں دینی تعلیمات کے ساتھ ساتھ امامِ زمان ع کے تعارف اور ان کی طرف ہماری ذمہ داریوں پر خصوصی توجہ دی جاتی ہے۔ کلاسز ہفتے میں ایک مرتبہ ۲ یا ۳ گھنٹے کے لئے کسی ایک مقام پر ہوتی ہیں، اس طرح کہ طلباء و طالبات کو جو ہفتے کی مصروفیات ہوتی ہیں مثلاً پڑھائی یا دفتر یا اور دوسری مصروفیات متاثر نہیں ہو پاتیں۔ بچوں ، بچیوں اور بڑوں کی؛ سب کی کلاسیں ان کی عمر اور ان کی رہائش کی مناسبت سے شروع کی جاتی ہیں۔

ایسوسی ایشن آف مشتاقانِ نور (ع) نے تعلیمات محمد و آل محمد علیھم السلام کی روشنی میں بچوں کی تربیت کے لیے ہفتہ وار کلاسز کا نظام روشناس کرایا ہے۔ یہ کلاسز ہفتہ میں فقط ایک دن صرف دو سے اڑھائی گھنٹے کے لیے بغیر کسی معاوضے کے آپ کے گھر یا آپ کے گھر کے قریب منعقد کی جا رہی ہیں۔

کلاس کیسے قائم کی جا سکتی ہے ؟

۱۔ مختلف درجات میں کم و بیش پندرہ بچے/برادر موجود ہوں۔

۲۔ ہفتے میں ایک دن دو سے اڑھائی گھنٹے دینے کو تیار ہوں۔

:کلاس کے مختلف درجات

۱۔ قرآن کلاسز: عمر 6 سے 8 سال

۲۔ پری آی سی(Pre IC Class):عمر 9 سے 11 سال

۳۔ آی سی (IC Class): عمر 12 سے 15 سال

۴۔ پی سی (PC Class): عمر 15 سال یا اس سے زیادہ

:کلاس میں پڑھائے جانے والے مضامین

۱۔ تجوید قرآن مجید

۲۔ عقائد

۳۔ احکام

۴۔ اخلاق

کلاس کیسے منعقد کی جاتی ہیں ؟

۱۔ بچے اور بچیوں کی کلاسسز علیحدہ منعقد کی جاتی ہیں

۲۔ لڑکوں کی کلاس کے لیے مرد معلم جبکہ لڑکیوں کی کلاس کے لیے خاتون معلمہ کا بندوبست کیا جاتا ہے۔

کلاس میں شامل ہونے کے لیے داخلے فارم مکمل کریں۔ انشاء اللہ ہم آپ سے جلد رابطہ کریں گے۔

سوال و جواب کے لیے ہم سے رابطہ کریں
question@mushtaqanenoor.org

(ایسوسی ایشن آف مشتاقان نور (امن
پوسٹ آفس باکس نمبر ۲۵۵۲
.اسلام آباد